آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم چھٹے، ڈیرل مچل ٹاپ پر، راشد خان بولرز میں نمبر ون

اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے

جس میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے بلے باز بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ سلمان آغا دسواں نمبر حاصل کر چکے ہیں۔ بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے اور تنزید حسن 14 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں اور گیارہویں نمبر پر آگئے جبکہ بنگلا دیش کے ارشاد حسین 10 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے، بنگلا دیش کے مہدی حسن میراز دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں اور راشد خان دو درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں