آپریشن ایپک فیوری کے نتیجے میں امریکی اسلحہ ذخائر میں نمایاں کمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب ننیوز )  امریکا کے میزائل ذخائر ایران جنگ کے باعث شدید متاثر ہوگئے۔واشنگٹن میں قائم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے نتیجے میں امریکی فوج کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اپنے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے آدھے انٹر سیپٹر میزائل استعمال کر لئے ہیں جبکہ چھ دیگر اہم میزائل اقسام کا بھی بڑی مقدار میں استعمال ہوا ہے۔سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے تحت جاری فضائی اور میزائل مہم نے امریکی اسلحہ ذخائر میں نمایاں خلا پیدا کر دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل کے مجموعی ذخیرے کا 50 فیصد ختم ہوگیا، تھاڈ انٹرسیپٹرز بھی نصف سے زائد استعمال ہو چکے ہیں، پریسیژن سٹرائیک میزائلز کا 45 فیصد سے زائد ذخیرہ استعمال ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق میزائل کے بڑے پیمانے پر استعمال نے امریکی دفاعی تیاریوں پر سوالات اٹھا دیئے ہیں جبکہ مستقبل میں کسی ممکنہ تنازع کے لئے اسلحہ کی دستیابی ایک اہم چیلنج بن سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں