ٹرمپ کی دھمکیاں، ایرانی فوج نے بڑا بیان جاری کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی فوج نے ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے پیش نظر پہلے سے طے شدہ اہداف پر حملے کی وارننگ دے دی۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کیا ہے، جبکہ مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

ایرانی پالیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کے مشیر نے کہا ہے کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں