اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے حالات میں بہتری آئی اور بات چیت کی راہ ہموار ہوئی۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں رہنما اپنی اپنی جگہ قابل اور باصلاحیت ہیں۔ ان کے مطابق ان کی قیادت میں پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اقدامات کیے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور مشکل حالات میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہوتے ہیں۔سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان کی اس کوشش کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور اس سے ملک کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ مستقبل میں بہتر تعلقات کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی تھی، تاہم پاکستان کی کوششوں کے بعد صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔