ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج شام دوبارہ اسلام آباد واپس پہنچیں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج شام اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں امریکا سے جاری مذاکرات کے تناظر میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج شام دوبارہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت کے ساتھ دوبارہ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ عباس عراقچی نے مسقط سے روس جانا تھا تاہم پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے انہوں نے پہلے اسلام آباد واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد وہ ماسکو روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر چکے ہیں، جن میں اہم علاقائی اور سفارتی امور زیر بحث آئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد سے ملاقات خوش آئند رہی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر مفید بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی واپسی کو جاری سفارتی سرگرمیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ ان ملاقاتوں میں اہم فیصلے بھی متوقع ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں