واشنگٹن میں پریس عشائیے کے دوران فائرنگ، شہباز شریف کا اظہارِ تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں صحافیوں کی تنظیم کے سالانہ عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے۔

وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، تاہم یہ جان کر اطمینان ہوا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکا محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی دعائیں امریکی صدر کے ساتھ ہیں اور وہ ان کی سلامتی اور خیریت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات نہایت تشویشناک ہوتے ہیں اور امید ہے کہ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ واشنگٹن میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ سالانہ عشائیے کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دی تھیں جس کے باعث تقریب میں بھگدڑ مچ گئی تھی، تاہم سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امریکی صدر اور خاتونِ اول کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں