12
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کیلگری شہر میں پولیس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں میئر جیرومی فارکس نے شہر کے وسطی علاقے میں دوبارہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک باضابطہ قرارداد پیش کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر کے وسطی حصے میں جرائم کی شرح دیگر علاقوں کے مقابلے میں غیر متناسب حد تک زیادہ ہے۔