بھارتی صارف کا پی ایس ایل چھوڑنے کا مشورہ، ڈیوڈ وارنر کا دوٹوک جوا ب

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )  آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایک بھارتی صارف کو سماجی رابطے کی ویب گاہ پر کرارا جواب دے کر خاموش کرا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں مرحلے کے آخری مقابلوں تک رسائی حاصل نہ کر سکنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنی یادگار تصاویر سماجی رابطے کی ویب گاہ پر شیئر کیں۔تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر بھارتی کرکٹ لیگ میں واپس چلے جائیں۔

اس پر ڈیوڈ وارنر نے مختصر مگر واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ان کے اس جواب کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے پُراعتماد اور برمحل ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے اپنی اشاعت میں لیگ کی یادیں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور ٹریفک کی وجہ سے تاخیر برداشت کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں