اسلام آباد ہائی کورٹ سے منتقل ہونے والے تین ججز کی سینیارٹی متاثر،ہائیکورٹس میں جونیئرز جج ہونگے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوسرے صوبائی ہائی کورٹس میں منتقل ہونے والے تین ججز کی سینیارٹی میں نمایاں تبدیلی آ گئی ہے، جس کے بعد وہ اپنی نئی عدالتوں میں جونیئر ججز کی حیثیت سے کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے، تاہم تبادلے کے بعد وہ لاہور ہائی کورٹ میں بارہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اسی طرح جسٹس بابر ستار، جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیسرے نمبر پر تھے، پشاور ہائی کورٹ میں چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چھٹے نمبر پر تھیں، لیکن سندھ ہائی کورٹ میں تبادلے کے بعد وہ سینیارٹی لسٹ میں سولہویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

ان تبدیلیوں کے بعد تینوں ججز اپنی نئی عدالتوں میں جونیئر حیثیت سے کیسز کی سماعت کریں گے، تاہم جسٹس بابر ستار انتظامی کمیٹی کا حصہ بھی بن جائیں گے۔

دوسری جانب تبادلے کے باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی عدالت میں موجود رہے اور کیسز کی سماعت جاری رکھی۔ ان کی عدالت کی کاز لسٹ بھی آویزاں کی گئی ہے، جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سماعت کریں گی۔

البتہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے فیصلہ کرتے ہوئے ان ججز کے تبادلے مختلف صوبائی ہائی کورٹس میں کرنے کی منظوری دی تھی، جبکہ دو دیگر ججز کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں