ریکارڈ پر توجہ نہیں دیتا،میرے لیے ہر دن نیا ہوتا ہے، کپتان بابر اعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کی فائنل تک رسائی میری وجہ سے نہیں، سب کی مشترکہ محنت ہے۔

پی ایس ایل سیزن 11کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے لیے کافی اہم میچ تھا ، کراڈ کی موجودگی کو کافی انجوائے کیا ، کراچی کے گرائو نڈ سے میری بہت یادیں وابستہ ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ پلیئر کے ساتھ اپ اینڈ ڈائو ن چلتا رہتا ہے، ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی کبھار آپ وہ حاصل نہیں کرسکتے جو چاہتے ہیں، میں اپنی محنت پر یقین رکھتا ہوں ، وقت کے ساتھ ساتھ آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں

آپ جب گر کر واپس آتے ہیں تو کافی اچھا محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی جب کچھ تبدیل نہیں کر پاتے تو کوشش ہوتی کہ پہلے جیسا کریں ، میں نے اپنی ویڈیوز دیکھ کر بھی سمجھنے کی کوشش کی کہ میں کہا غلط کر رہا ہوں ، کبھی کبھی ایک چیز ٹھیک کرنے کیلئے آپ کی پوری بیٹنگ تبدیل ہو جاتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ میری ہٹنگ پہلے بھی ایسی تھی ، اب اسکا رزلٹ بہتر آ رہا ہے، میری کوشش ہوتی کہ کرکٹ پر فوکس رکھوں اور میچز جتاں ۔

پشاور زلمی کی یہاں تک رسائی میری وجہ سے نہیں، سب کی مشترکہ محنت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے رہے ہیں کہ میں میچز نہیں جتواتا ، میں ریکارڈ پر توجہ نہیں دیتا ، میرے لیے ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے ۔پی ایس ایل سے قبل میں نے یہی سوچا کہ نارمل کرکٹ کھیلنا ہے، میں نے یہی سوچا کہ میں جیسا کھیلتا ہوں ویسا کھیلوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں