اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیوز ) مشترق وسطی میں کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ، ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہاز پر میزائل داغ دئیے
کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک امریکی جنگی جہاز پر میزائل داغے، جو مبینہ طور پر ایرانی وارننگز کو نظرانداز کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق جہاز کو متعدد بار خبردار کیا گیا، تاہم اس نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی جس کے بعد کارروائی کی گئی۔دوسری جانب امریکی حکام نے واقعے کی تفصیلات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اپنے بحری اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔عالمی سطح پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے واقعات خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔