آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار، تیل کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے منصوبے کے اعلان کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں

اور کسی بڑی کمی کا رجحان سامنے نہیں آیا۔عرب ٹی وی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت پیر کی صبح 108.11 ڈالرز فی بیرل رہی، جس میں صرف 0.06 فیصد کمی دیکھی گئی۔سرمایہ کار ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے سے زیادہ پرامید نہیں کیونکہ اس کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ جہازوں کی مدد کرے گی اور اس کے لیے جنگی بحری جہاز، 100 سے زائد طیارے اور 15000 اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاہم براہِ راست بحری حفاظت کا ذکر نہیں کیا گیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں