اسلام آباد میں میگا منصوبے کا آغاز، مارگلہ روڈ کو موٹروے سے براہ راست جوڑنے کا فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سفری سہولت بہتر بنانے کے لیے مارگلہ روڈ کو موٹروے سے براہ راست ملانے کے بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ دو اعشاریہ سات کلومیٹر طویل ہوگا۔ اس میں دونوں اطراف تین رویہ مرکزی سڑک اور دو رویہ سروس روڈ شامل ہوگی تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔ منصوبے کے تحت سنگجانی کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا، جبکہ دو انڈر پاسز اور ایک پل بھی بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد اسلام آباد اور موٹروے کے درمیان ایک متبادل، تیز اور آسان راستہ فراہم کرنا ہے، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی آئے گی اور شہریوں کے سفر کا وقت بھی کم ہوگا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کو دسمبر دو ہزار چھبیس تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس کے تقریباً دو اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل دوسرے حصے پر کام پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنگجانی انٹرچینج کو اکتیس جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ مدت پر سختی سے عمل یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کو بہتر اور تیز ترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے منصوبے کی ہر سطح پر معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد پولیس کے سربراہ، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں