پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے خواتین کو شوہروں سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)سینئر پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات شریکِ حیات کے ساتھ شیئر کی گئی ذاتی باتیں بعد میں اختلافات کے دوران یاد دلا کر بطور طعنہ استعمال کی جا سکتی ہیں، اس لیے ہر بات پر مکمل اعتماد کے ساتھ شیئر کرنا ہمیشہ مناسب نہیں ہوتا۔

فضیلہ قاضی نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں اپنے شوہر کے ساتھ کچھ نجی باتیں شیئر کیں، مگر بعد میں انہی باتوں کو بحث کے دوران دہرایا گیا، جس کے بعد انہوں نے یہ سمجھا کہ ہر معاملہ شریکِ حیات کے ساتھ شیئر کرنا ضروری نہیں۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بھی اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خاص طور پر اپنے میکے سے متعلق معاملات میں احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات یہ معلومات ازدواجی زندگی میں غلط انداز سے استعمال ہو سکتی ہیں۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین ان کے مؤقف کو حقیقت پسندانہ قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ازدواجی رشتے میں مکمل اعتماد ہی مضبوط تعلق کی بنیاد ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فضیلہ قاضی نے اپنے کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا اور وہ کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دشت، کشش، مقدس، نظر بد، تیرے بن اور صرف تم شامل ہیں۔ وہ اداکار قیصر نظامانی کی شریک حیات ہیں اور دونوں کو ایک کامیاب ازدواجی جوڑے کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں