دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری،پاکستان کا کتنا نمبر ہے؟

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

عالمی ادارے کی درجہ بندی کے مطابق سنگاپور کے شہری دنیا کے ایک سو بانوے ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو سب سے زیادہ سفری آزادی ہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر موجود ہیں، جہاں کے شہری ایک سو ستاسی ممالک تک بغیر ویزا رسائی رکھتے ہیں۔ اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ ایک سو پچاسی ممالک تک رسائی کے ساتھ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ کی طاقت کے لحاظ سے سرفہرست ہیں، اور ان کے شہری اوسطاً ایک سو تراسی ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یہ سطح ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔

دوسری جانب کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سب سے نچلے نمبر پر ہے، جہاں کے شہری صرف تیئس ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد شام دوسرے، عراق تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔

ماہرین کے مطابق کمزور پاسپورٹس کی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، جنگی حالات، سیکیورٹی خدشات اور ہجرت کے مسائل شامل ہیں، جو کسی بھی ملک کے شہریوں کی عالمی نقل و حرکت کو متاثر کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں