بھارت کا یوا ے ای پر ایرانی حملوں پراظہار تشویش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ہونے والے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں تین بھارتی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش ہے اور بے گناہ شہریوں پر حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حملے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ملک اپنی سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق حملے میں آئل انڈسٹری کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔بیان میں ایران پر میزائل اور ڈرون حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ادھر امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کچھ سفارتی عملے کو عارضی طور پر منتقل کر دیا ہے، جبکہ ویزا سروسز بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی عالمی توانائی منڈی پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو تیل کی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں، جن میں بھارت بھی شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں