برطانیہ میں جدید غلامی خطرناک حد تک بڑھ گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی، قرضوں کا بوجھ اور غیر محفوظ ملازمتیں لوگوں کے استحصال کا سبب بن رہی ہیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے مجرموں کو غیر قانونی کاموں کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنا اور انہیں کنٹرول کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔

انڈیپینڈنٹ اینٹی سلیوری کمشنر ایلیون لیونز کے مطابق 2025 میں 23 ہزار سے زائد ممکنہ متاثرین کی نشاندہی کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ اور اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرین میں پانچواں بڑا حصہ خود برطانیہ کے شہریوں پر مشتمل ہے جبکہ اریٹیریا( 13فیصد)اور ویتنام (9فیصد)دوسرے بڑے متاثرہ ممالک ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر مجرم نیٹ ورکس کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت اور جنسی استحصال کا سراغ لگانا مزید مشکل ہو جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مجرموں کو بچوں اور کمزور افراد کو پھانسنے میں مدد دے رہے ہیں، بچوں کو آن لائن گیمز کے ذریعے گروم کر کے بلیک میل کیا جاتا ہے جہاں لڑکوں کو منشیات کے نیٹ ورکس جبکہ لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 برس میں کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ متاثرین خوف اور دبا کے باعث رپورٹ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔دوسری جانب ہوم آفس کا کہنا تھا کہ حکومت جدید غلامی کے نظام کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، کیسز کے بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور عملے میں 200 افراد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں