خواجہ آصف کی طالبان حکومت کو سخت وارننگ، دہشت گردی پر دہلی طرز کے ردعمل کا انتباہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کی طالبان حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گردی کے معاملات پر پیش رفت نہ ہوئی تو پاکستان ویسا ہی ردعمل دے گا جیسا بھارت کے ساتھ کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابل حکومت بھارت کے اثر میں کام کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح یقین دہانی نہیں دے رہی۔ ان کے مطابق مشرقی اور مغربی سرحدوں پر ایک ہی نوعیت کے خطرات موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کوششیں کیں جن میں قطر، سعودی عرب اور ترکیہ شامل ہیں، جنہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں اور سرحدی علاقوں میں جانوں کا نقصان برداشت کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ ماضی میں تعاون نہ ہونے کے برابر تھا، تاہم اب کچھ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا مگر وہ شریک نہیں ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں