بے گھر افراد کے لیے بڑی سہولت، پنجاب حکومت کا مفت زمین دینے کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن افراد کے پاس زمین نہیں، انہیں حکومت کی جانب سے مفت زمین فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں مزدوروں میں فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو گھر ملنا ایک بڑی خوشی اور اہم پیش رفت ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی کے باعث مکان بنانا عام شہری کے لیے مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر رہائشی فلیٹ کی تعمیر پر تقریباً پینتیس لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور یہ فلیٹس مستحق مزدوروں کو بلا معاوضہ دیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں سات سو بیس فلیٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ ٹیکسلا میں پانچ سو گھر تکمیل کے قریب ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پندرہ لاکھ محنت کشوں کو راشن کارڈ بھی جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب منصوبہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اس منصوبے کے دائرہ کار کو پورے صوبے تک بڑھا رہی ہے اور آئندہ ہفتے وہ آذربائیجان کا دورہ بھی کریں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں