ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی تاریخ کے عظیم ترین ریسلر کون؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی تاریخ کے عظیم ترین ریسلر کا اعزاز اسٹون کولڈ اسٹیو آستن کو دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں معروف جریدے نے "تمام وقت کے بہترین ریسلرز” کی فہرست مرتب کی ۔

جس میں 1990 کی دہائی کے مشہور ریسلر اسٹون کولڈ اسٹیو آستن کو سب سے اوپر رکھا گیا۔ اسٹون کولڈ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ایٹیٹیوڈ ایرا کے دور کا سب سے یادگار چہرہ بنے۔جریدے کے مطابق اسٹون کولڈ کا حقیقی اور منفرد انداز آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ انہوں نے دی راک، ٹرپل ایچ اور دیگر معروف ریسلرز کے ساتھ متعدد یادگار مقابلے کیے ۔

جن کی بدولت ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس وقت کی حریف کمپنی کو سی ڈبلیو سی ڈبلیو کو پیچھے چھوڑا۔اسٹون کولڈ کے بعد ہلک ہوگن دوسرے نمبر پر، جبکہ دی راک تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں جان سینا چوتھے، رومن رینز پانچویں اور دی انڈر ٹیکر چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔مزید ریسلرز جنہیں اس فہرست میں نمایاں مقام ملا ہے ان میں ٹرپل ایچ، شان مائیکل، بریٹ ہارٹ اور برونو سمارٹینو شامل ہیں، جو بالترتیب ساتویں سے دسویں نمبر پر ہیں۔یہ فہرست ڈبلیو ڈبلیو ای کے مداحوں کے لیے اسٹون کولڈ اسٹیو آستن اور دیگر مشہور ریسلرز کی شاندار کامیابیوں کو یاد کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں