اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش سامنے آئی ہے، جسے متعلقہ اداروں نے ناکام بنا دیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق انمول نے 18 فروری کو پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے سائرہ شوکت کے نام سے جعلی شناختی کارڈ کے لیے درخواست دی تھی۔ حکام کے مطابق درخواست میں لاہور کے علاقے شاہدرہ کی علامہ اقبال کالونی کا پتہ درج کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے مطابق نادرا کے سکیورٹی فیچرز کی وجہ سے یہ درخواست مکمل طور پر پروسیس نہ ہو سکی اور مشتبہ قرار دے دی گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف جعلسازی کی کوشش کا مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے نادرا حکام کو باضابطہ خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
خط موصول ہونے کے بعد نادرا حکام نے بھی معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ جعلی شناختی دستاویزات کی کوشش کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔