اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خطے میں جنگی ماحول کے باوجود حجاج کرام کی تعداد 2025 کے مقابلے میں اس سال زیادہ ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے سعودی عرب آنے والے عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 153 ہے۔سعودی حج پاسپورٹ فورس کے کمانڈر صالح المرابا نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اگلے 2 دنوں میں عازمین کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں
حج 2026، سعودی سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ
ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے خلیجی ممالک کی فضائی کمپنیاں مشکلات کا شکار تھیں تاہم اب حج کی وجہ سے انکی پروازیں تیزی سے بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بیرون ممالک سے آئے 15 لاکھ سے زائد حجاج کے ساتھ سعودی عازمینِ حج کی شمولیت سے یہ تعداد 16 لاکھ 73 ہزار 320 ہوگئی تھی۔