سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی جماعت کے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے اور انہیں منانے کے لیے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے رات گئے مختلف اراکین سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے کیے تاکہ اندرونی اختلافات کو ختم کیا جا سکے اور پارٹی صفوں میں اتحاد کو مضبوط بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی رات گئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس دوران سیاسی صورتحال، ضلع خیبر کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے متعدد ناراض اراکین اسمبلی سے ٹیلیفون پر بھی رابطہ کیا جبکہ کئی ارکان نے اپنے تحفظات اور شکایات پارٹی کی مرکزی قیادت کے سامنے رکھ دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بعض اراکین حکومتی امور اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سمیت مختلف معاملات پر تحفظات رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ ناراض اراکین کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں مناسب انداز میں ایڈجسٹ کرتے ہوئے اختلافات کا حل نکالا جائے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق صوبائی حکومت کے استحکام اور پارٹی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔ادھر عبدالغنی آفریدی نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ضلع خیبر کی مجموعی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین اسمبلی کا ایک اہم اجلاس بھی جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں