پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام کے تحت لاکھوں کاشتکاروں کو مالی سہولت، اربوں کے زرعی قرضوں کا استعمال

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پنجاب بھر میں کسان کارڈ پروگرام کے تحت اب تک آٹھ لاکھ بتیس ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انہی کاشتکاروں نے مجموعی طور پر دو ارب چون کروڑ روپے کے قرضے استعمال کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گندم کے سیزن کے دوران کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے ایک سو ارب روپے مالیت کے زرعی مداخل حاصل کیے، جبکہ خریف کی فصل کے لیے نوے ارب روپے کی مالی سہولت فراہم کی گئی۔ اسی طرح تین لاکھ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے تیس ارب روپے کے زرعی مداخل حاصل کیے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق پانچ لاکھ اڑتیس ہزار کاشتکاروں سے سڑسٹھ ارب روپے کی ریکوری کی جانی تھی، جن میں سے چھاسی فیصد وصولی مکمل ہو چکی ہے۔ اب تک کاشتکاروں نے ستاون ارب روپے کی اقساط ادا کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے اور وہ آہستہ آہستہ مالی خودمختاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کاشتکار کسی آڑھتی کے قرض میں جکڑا نہیں رہے گا اور باوقار زندگی گزار سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کی جانب سے قرضوں کی بروقت ادائیگی ایک مثبت اور حوصلہ افزا مثال ہے، جس سے زرعی شعبے میں بہتری اور استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں