4 آئی سی سی کی نئی رینکنگ، 4 پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی درجہ بندی بہتر ہو گئی۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار رہا اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 2 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر آ گئے۔ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، محمد رضوان 1 درجے ترقی کے بعد 20 ویں اور بابر اعظم 1 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آ گئے جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹام بلنڈل 8 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار رہا جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 1 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔پاکستان کے نعمان علی کا 7 واں نمبر برقرار رہا جب کہ نیوزی لینڈ کے بلیئر ٹکنر 9 درجے ترقی کے بعد 54 نمبر جبکہ نیتھن سمتھ 24 درجے ترقی کے بعد 59 نمبر پر آ گئے۔علاوہ ازیں آل رائونڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا سخت فیصلہ، کیا آئی سی سی کارروائی کرے گا؟

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی پہلی پوزیشن اور پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار رہی ہے۔پاکستان کے سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے کیمرون گرین 5 درجہ بہتری کے بعد 63 ویں پوزیشن پر پہنچے اور آسٹریلیا کے میتھیو رینشا 102 نمبر سے لمبی چھلانگ لگا کر 78 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔

آئی سی سی ون ڈے بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، پاکستان کے ابرار احمد 7 درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر جب کہ شاہین آفریدی 4 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 4 درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر جب کہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 24 ویں نمبر سے چھلانگ لگا کر 44 ویں پوزیشن پر قابض ہیں۔آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار رہی، پاکستان کے شاہین آفریدی 2 درجہ بہتری کے بعد 23 ویں پوزیشن جبکہ ابرار احمد 18 درجے بہتری کے بعد 44 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں