پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کااعلان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے کمی کر دی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق چھ جون سے شروع ہونے والے نئے ہفتے کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت تین سو ستتر روپے اٹھتر پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین سو اسی روپے اٹھتر پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں یہ کمی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور ملکی سطح پر قیمتوں کے جائزے کے بعد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بائیس بائیس روپے فی لیٹر بڑی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت تین سو اکیاسی روپے اٹھتر پیسے اور ڈیزل کی قیمت تین سو اسی روپے اٹھتر پیسے ہو گئی تھی۔

اس سے پہلے پیٹرول کی قیمت چار سو تین روپے اٹھتر پیسے اور ڈیزل کی قیمت چار سو دو روپے اٹھتر پیسے تھی، جبکہ مئی کے وسط میں بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا مقصد عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں