گلگت بلتستان انتخابات، غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی 9سیٹوں پر کامیاب،آزاد امیدوار دوسرے ن لیگ کا تیسرا نمبر

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 24 میں سے 18 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 9 نشستیں حاصل کی ہیں۔ آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست اپنے نام کی ہے۔

تفصیلی نتائج کے مطابق حلقہ جی بی اے گلگت ون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین 10594 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6312 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے گلگت تھری میں آزاد امیدوار سید سہیل عباس نے 7877 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ دوسرے نمبر پر رہے۔

نگر کے حلقوں میں بھی پیپلز پارٹی نے نمایاں کارکردگی دکھائی، جہاں جی بی اے 4 نگر ون سے محمد علی اختر کامیاب قرار پائے، جبکہ جی بی اے 5 نگر ٹو میں پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد نے نشست جیت لی۔

ہنزہ سے آزاد امیدوار نیک نام کریم نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسکردو کے حلقہ جی بی اے 7 میں پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی کامیاب قرار پائے، جنہوں نے سابق گورنر راجہ جلال کو شکست دی۔

اسی طرح جی بی اے 9 اسکردو تھری میں بھی پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد کامیاب قرار پائے جبکہ متعدد حلقوں میں قریبی مقابلے دیکھنے میں آئے۔

گانچھے کے حلقوں میں مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں نے بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جہاں مختلف نشستوں پر سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

انتخابات کے دوران مجموعی طور پر کئی حلقوں میں نتائج انتہائی قریبی رہے جبکہ کچھ نشستوں پر آزاد امیدواروں نے بڑی جماعتوں کو حیران کن شکست دی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے، جن میں 24 جنرل نشستیں، 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مزید حلقوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں اور حتمی صورتحال مکمل گنتی کے بعد واضح ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں