ایران اسرائیل کشیدگی،عراق اور شام کی فضائی حدود بند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی اور علاقائی ذرائع کے مطابق، تازہ حملوں کے تناظر میں دونوں ممالک نے شہری اور کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کی ہے تاکہ مسافروں اور فضائی ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔عراق نے نوٹم (Notice to Airmen) جاری کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود کو 72 گھنٹے کے لیے بند کر دیا ہے۔ اس دوران عراق میں آمد، روانگی اور عراق سے اوور فلائنگ کی جانے والی تمام کمرشل پروازیں معطل ہوں گی۔

نوٹم کے مطابق یہ پابندی اتوار، 7 جون 2026 سے نافذ العمل ہوگی اور تین دن تک برقرار رہے گی۔اسی طرح شام نے بھی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال اور عالمی ہوا بازی حکام کی وارننگ کے پیش نظر اپنی فضائی حدود میں اوور فلائنگ اور پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دمشق ائیرپورٹ سے پروازوں کی آمد و روانگی رات 10 بجے کے بعد مکمل طور پر بند ہوگی۔ بغداد ائیرپورٹ پر بھی اسی طرح کی پابندیاں نافذ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کی فضائی حدود پچھلے 13 گھنٹے سے مکمل بند ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ اور فضائی حملوں کے باعث فضائی نقل و حمل کے شعبے پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اور یہ پابندیاں مسافروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ بین الاقوامی ہوابازی کے اداروں نے مسافروں اور ایئرلائنز کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات حاصل کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں