اداکارہ میرا سائیکو کہے جانے پر برہم،عزت نہیں دینگے تو ہمیں بھارت میں بہت عزت ملتی ہے،میرا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران ’سائیکو‘ کہے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص اداکارہ میرا سے ان کی فلم ’سائیکو‘ سے متعلق گفتگو کر رہا تھا۔ گفتگو کے دوران سوال کرنے والے نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے بھی اسی طرح کے کردار سے منسلک رہی ہیں اور فلم میں بھی اسی نوعیت کا کردار ادا کیا، جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل دیا۔

میرا نے جواب میں کہا کہ انہیں اس طرح کے الفاظ سے پکارنا مناسب نہیں اور فنکاروں کو عزت دی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کردار کا حصہ رہی ہیں اور یہ ان کے لیے ایک مشکل کردار تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی توقع تھی کہ فلم ’سائیکو‘ جیسے پروجیکٹ پر کام کرنے پر انہیں اور فلم سازوں کو سراہا جائے گا کیونکہ یہ ایک مشکل موضوع پر بنائی گئی فلم تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ ایک سنجیدہ موضوع کو اجاگر کرنا تھا اور اس سے ناظرین کو کچھ سیکھنے کا موقع ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی جس میں شان شاہد، سونیا حسین، میرا اور دیگر اداکار شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں