آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا، حجم 17500 سے 18000 ارب روپے تک متوقع

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا، جس کا مجموعی حجم 17500 سے 18000 ارب روپے کے درمیان ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، جس میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق ٹیکس ریونیو کا ہدف 15267 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7824 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً 3000 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی اعلان بجٹ پیشی کے دوران ہوگا۔

حکومتی منصوبے کے مطابق پٹرولیم لیوی سے 1727 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اس بار کوئی نیا بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا بلکہ پہلے سے جاری منصوبوں پر کام مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ سابق فاٹا کے ٹیکس استثنیٰ کو ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ بجٹ سخت مالی حالات اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے دباؤ کے درمیان پیش کیا جا رہا ہے، جس میں حکومت کو آمدن اور اخراجات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں