آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جون کے اختتام یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کر دی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جون کے اختتام یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کر دی گئی ۔

تدفین میں تاخیر کا اعلان تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم الحرام کے آغاز میں کی جائے گی، تاہم اب ایرانی حکام نے تدفین کی تقریب کو مزید مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی تاریخوں کے مطابق آخری رسومات محرم کے دوسرے عشرے میں، یعنی 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ادا کیے جانے کا امکان ہے۔تہران کے میئر علی رضا زاکانی کا کہنا ہے کہ تدفین کی تاریخ میں تبدیلی کا مقصد محرم الحرام کی مذہبی تقریبات اور عزاداری کے پروگراموں کو مدنظر رکھنا ہے تاکہ عوام اور عقیدت مند بڑی تعداد میں آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔رپورٹ کے مطابق تدفین کی سرکاری تقریب کے لیے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
ایرانی حکام سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں تاکہ تقریب کو منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای ایران کی سیاسی اور مذہبی تاریخ کی ایک اہم شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی وفات کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا ہے جبکہ مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تازہ اعلان کے بعد اب ایران اور دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے تدفین کی حتمی تاریخ اور سرکاری پروگرام کا انتظار کر رہے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں