امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک اعلان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس مبینہ معاہدے میں لبنان میں جاری صورتحال بھی شامل بتائی جا رہی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا، جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر دے گا۔

ان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر بحری راستے دوبارہ فعال ہو جائیں گے، جس سے تیل کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت بحال ہونے کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور اب جہازوں کی روانی اور تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ابھی ابتدائی فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے اور آئندہ دنوں میں اس پر تکنیکی مذاکرات اور عملی اقدامات طے کیے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے کی باضابطہ دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں