ایران اور امریکا جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں اور ایران اور امریکا جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ایک شفاف ہفتہ وار فارمولا بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم کے مطابق اس نئے فارمولے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجوہات واضح طور پر سمجھ میں آ سکیں، اور تمام فیصلے مکمل مشاورت کے ساتھ کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کو بلا تعطل جاری رکھا گیا ہے اور حکومت توانائی کے تحفظ کے فریم ورک پر دوبارہ غور کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی بحران کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

علی پرویز ملک کے مطابق ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی کے استحکام کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال میں تعاون کرنے والے تمام اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی طرح کم رہیں تو آنے والے دنوں میں پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، جو مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں