اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے مختلف مراحل کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون شام 5 بجے مقرر کی گئی ہے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ اسی روز امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 جون سے 28 جون تک دائر کی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن ان اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے، جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ 5 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق تمام انتخابی مراحل مقررہ تاریخوں پر مکمل کیے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے۔