کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان فورتھ شیڈول میں شامل

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 150 ارکان کو فورتھ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ کارروائی آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 16(1) کے تحت عمل میں لائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں پر قانون کے مطابق کڑی نگرانی رکھی جائے گی اور ان کی نقل و حرکت سمیت دیگر امور پر بھی پابندیاں عائد ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے افراد میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار اہم رہنما بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر ایسے ارکان کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کے بارے میں حکام کے پاس پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مؤثر کارروائی کے لیے مزید اختیارات فراہم کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا پرتشدد سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو حال ہی میں کالعدم قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد اس تنظیم اور اس سے وابستہ افراد کے خلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں