لارڈز کی میزبانی خطرے میں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اوول منتقل ہونے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آئندہ فائنل کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ کی پچ پر اعتراضات کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) لارڈز سے فائنل کی میزبانی واپس لینے پر غور کر رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی پچ کو "غیر مطمئن” قرار دیتے ہوئے اسے منفی ریٹنگ دی تھی۔
اسی پیش رفت کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے لارڈز کی موزونیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں اور متبادل مقام کے طور پر اوول کرکٹ گراؤنڈ کا نام زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم آئی سی سی کی جانب سے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی کرکٹ کونسل نے 2031 تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کے سپرد کر رکھی ہے، تاہم انگلینڈ کے اندر مقام کی تبدیلی کا اختیار موجود ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فائنل کی میزبانی لارڈز سے واپس بھی لے لی جاتی ہے تو بھی اس تاریخی میدان کو بین الاقوامی کرکٹ سے محروم نہیں کیا جائے گا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ موجود معاہدے کے تحت لارڈز کو ہر سیزن میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی ملنا ضروری ہے۔اسی تناظر میں ایک اور اہم امکان بھی سامنے آیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کو لارڈز منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ لارڈز کے حصے میں آنے والے ٹیسٹ میچز کی تعداد برقرار رکھی جا سکے۔؎

کرکٹ حلقوں میں اس خبر نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، کیونکہ لارڈز کو "ہوم آف کرکٹ” کہا جاتا ہے اور گزشتہ برسوں میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم مقابلوں کی میزبانی بھی یہی میدان کرتا رہا ہے۔ اب نظریں آئی سی سی کے حتمی فیصلے پر مرکوز ہیں جو مستقبل میں عالمی ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے مقام کا تعین کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں