11
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خیبر پختونخوا حکومت اور وفاق کے درمیان مالی معاملات پر اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے وفاق کو دی جانے والی ممکنہ گرانٹ کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی، کسی قسم کی مالی کٹوتی یا فنڈز کی منتقلی پر پیش رفت ممکن نہیں ہوگی۔