صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، وہ امن پسند شخصیت ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن پسند شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ ایران کی قیادت بھی خطے میں امن کے قیام کے لیے مخلص ہے۔

برگن اسٹاک میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران مؤثر کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں اہم حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تاہم صدر ٹرمپ کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت نے ایک نازک مرحلے پر مؤثر مداخلت کی، جس کے نتیجے میں صورتحال مزید خراب ہونے سے بچ گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر یہ تنازع نہ رکتا تو ایٹمی جنگ کے نتیجے میں بے شمار انسانی جانیں ضائع ہو سکتی تھیں، اس لیے صدر ٹرمپ نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور وہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور وابستگی پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے ایران کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مخلص ہیں اور امید ہے کہ تمام فریق مل کر خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں