پاکستان میں آئندہ گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پش گوئی کردی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش متوقع ہے، جبکہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور لیہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ میانوالی، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، فیصل آباد، خانیوال، ملتان اور وہاڑی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور صوابی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہو سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں