18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینے والے قانون کے خلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں درخواست دائر

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پنجاب میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دینے والے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں گورنر پنجاب بذریعہ سیکریٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2(ڈی)، شق 3 اور دیگر متعلقہ دفعات آئین اور اسلامی شریعت سے متصادم ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے نکاح کو جرم قرار دینا اسلامی احکامات کے خلاف ہے۔

درخواست کے مطابق اگرچہ ریاست کو انتظامی اور نظم و نسق سے متعلق قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، تاہم شریعت سے متعلق معاملات میں ایسی قانون سازی نہیں کی جا سکتی جو اسلامی اصولوں سے متصادم ہو۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر سزا مقرر کرنے والی دفعات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس 2026 کی شق 2(سی)، شق 2(ڈی) اور دیگر متعلقہ دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید برآں درخواست میں فیڈرل شریعت کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عمل درآمد بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں