رینجرز کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے قابل مذمت ، بلاول بھٹو

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کو حاصل ہونے والی تاریخی پذیرائی دشمن سے ہضم نہیں ہو رہی، اسی لیے وہ دہشت گردی کے ذریعے ملک کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حملہ آور دہشت گردوں کو بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے تین اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ہونے والا بزدلانہ حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر سفارتی میدان میں پاکستان کی کامیابیاں اور بڑھتا ہوا وقار دشمن کو برداشت نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے، تاہم ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے دفاع، امن و استحکام کے تحفظ اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک افغان دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے تین اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں