آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ، ایران کا 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی حکومت نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ 8 جولائی کو یومِ سوگ منایا جائے گا۔

یہ اعلان ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے اور آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے، جس کے بعد وہ ترکیہ روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آخری رسومات میں شرکت متوقع ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو تعزیتی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں