اسرائیلی قبضے سے غزہ کے مکینوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی قبضے سے وہاں کے مکینوں کو خطرات لاحق ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد یہاں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں میں توسیع غزہ کے مکینوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید محدود کر رہی ہے۔اقوام متحدہ اور این جی او کی زیرقیادت کوآرڈینیشن باڈی نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان علاقوں تک رسائی کی پابندیاں نافذ کرنے کے لیے مہلک طاقت کا استعمال کیا ہے جن میں فضائی حملے اور فائرنگ شامل ہے ۔
10 اکتوبر 2025 اور اپریل 2026 کے اوائل کے درمیان، اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی والے علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں 18 خواتین اور 43 بچوں سمیت 196 فلسطینیوں کی اموات کی تصدیق کی ۔کوآرڈینیشن باڈی کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی اسرائیلی پابندیوں، زندگی بچانے کی سرگرمیوں میں تاخیر یا روکے جانے کی وجہ سے سخت رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

کچھ امدادی تنظیموں کو ان کے کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اپنی سرگرمیوں کو کم کرنے یا معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔غزہ میں زیادہ تر فلسطینی متعدد بار بے گھر ہوچکے ہیں اور اب اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ان تنگ جگہوں میں محصور کر رکھا ہے جہاں ضروری خدمات تک محدود رسائی ہے۔اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے خاتمے، بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کے مکمل تحفظ اور غزہ میں محفوظ، بلا روک ٹوک انسانی رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں