البرٹا سے بی سی ساحل تک نئی تیل پائپ لائن کی تجویز، وزیراعظم مارک کارنی اور پریمیئر ڈینیئل اسمتھ کا بڑا اعلان

کینیڈا کے صوبہ البرٹا کی پریمیئر ڈینیئل اسمتھ نے جمعرات کی شام برٹش کولمبیا (بی سی) کے ساحل تک نئی بٹومن (خام تیل) پائپ لائن بچھانے کی تجویز پیش کر دی۔ یہ اعلان وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے برٹش کولمبیا کے ساتھ ایک ایسے معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس سے اس منصوبے کو ممکن بنانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

کیلگری میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈینیئل اسمتھ اور وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ البرٹا حکومت نے مجوزہ پائپ لائن کا باضابطہ روٹ وفاقی حکومت کے میجر پراجیکٹس آفس کو جمع کرا دیا ہے۔

ڈینیئل اسمتھ نے کہا کہ یہ منصوبہ البرٹا اور کینیڈا دونوں کے لیے غیر معمولی معاشی مواقع پیدا کرے گا، جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

مجوزہ پائپ لائن کا راستہ زیادہ تر موجودہ ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن کے روٹ کے ساتھ ہوگا۔ یہ لائن ایڈمنٹن کے شمال مشرق میں واقع برودرہائم سے شروع ہو کر جنوبی برٹش کولمبیا کے ساحل تک جائے گی، جہاں سے روزانہ 10 لاکھ سے زائد بیرل تیل ٹینکروں کے ذریعے ایشیائی منڈیوں تک پہنچایا جا سکے گا۔

وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ موجودہ روٹ ہی سب سے موزوں انتخاب ہے کیونکہ یہ پہلے سے قائم انفراسٹرکچر پر مبنی ہے اور دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ایشیائی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایسا طریقۂ کار ہے جو کاروباری اداروں کو بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری اور تعمیر کے لیے یقین دہانی فراہم کرے گا۔

ڈینیئل اسمتھ کے مطابق البرٹا حکومت اس منصوبے پر وفاقی حکومت کی ملکیت میں موجود ٹرانس ماؤنٹین کارپوریشن اور کیلگری کی کمپنی پیمبینا پائپ لائن کے ساتھ شراکت داری کرے گی۔ اس مجوزہ منصوبے کو ویسٹ کوسٹ آئل پائپ لائن کا نام دیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم مارک کارنی نے برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی کے ہمراہ اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت بی سی کے شمالی ساحل پر ٹینکروں سے متعلق عائد پابندی برقرار رکھے گی، جبکہ ڈیوڈ ایبی نے کہا کہ اگر نئی پائپ لائن کی تجویز سامنے آتی ہے تو ان کی حکومت اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں