فکسڈ ٹیکس اسکیم: تاجروں کی رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ تیار

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے، جبکہ وزارت خزانہ آئندہ ہفتے اس کا حتمی اجراء کرے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپ رواں ہفتے آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائی جائے گی تاکہ اس کی جانچ اور عملی مشق مکمل کی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ سے اسی موبائل ایپ کے ذریعے شروع ہوگی، جبکہ ستمبر کے دوران فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کو اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق موبائل ایپ اردو، انگریزی، سندھی اور بلوچی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونے والے ریٹیلرز کے لیے ایف بی آر کی گرین پلیٹ بھی مختص کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ملک بھر کے تقریباً 35 لاکھ سے زائد ریٹیلرز کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ریٹیلرز کی رجسٹریشن سے 50 ارب روپے محصولات حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں