گھر کے شیر صرف 72 رنز پر ڈھیر ،بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 125 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ۔

بھارتی ٹیم محض 76 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور بھارت کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم صرف 76 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔125 رنز کی یہ شکست ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی بدترین شکست قرار دی جا رہی ہے۔
انگلینڈ کے بولرز نے ابتدا ہی سے بھارتی بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا، نئی گیند سے تباہ کن اسپیل کیے اور درمیانی اوورز میں بھی کسی شراکت داری کو پنپنے نہیں دیا، جس کے باعث بھارتی ٹیم ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ سکی۔اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ بھارت کو سیریز میں واپسی کے لیے آئندہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ انگلینڈ کی اس شاندار فتح کو حالیہ عرصے میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اس کی نمایاں کامیابیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں