فیفا ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ ناروے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں ناروے کو اضافی وقت میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نوجوان اسٹار جوڈ بیلنگھم نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔میامی میں کھیلے گئے میچ کا آغاز دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں کیا، تاہم 36ویں منٹ میں ناروے کے اینڈریاس شیلڈرپ نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جوڈ بیلنگھم کے گول کی بدولت مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

بیلنگھم کو یہ موقع انتھونی گورڈن کے عمدہ پاس پر ملا۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوخیل نے حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایبریچی ایزے اور بوکایو ساکا کو میدان میں اتارا، جس کے بعد انگلینڈ نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ دوسری جانب ناروے نے بھی کئی خطرناک حملے کیے، تاہم انگلش دفاع نے انہیں کامیاب نہ ہونے دیا۔
اضافی وقت میں جوڈ بیلنگھم نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاتحانہ گول اسکور کیا۔ ناروے کے گول کیپر اوریان نی لینڈ مورگن راجرز کے شاٹ کو مکمل طور پر کلیئر نہ کر سکے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیلنگھم نے گیند جال میں پہنچا دی۔ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ میچ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور اضافی وقت کے دوران انہیں میدان سے باہر بلا لیا گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری بار سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ ٹیم اب 1966 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک رسائی حاصل کرنے سے صرف ایک کامیابی کی دوری پر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں