سابق امیرِ قطر کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف قطر روانہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہارِ تعزیت کریں گے۔

حکومتی بیان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں