بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی ذاتی زندگی اور رہائشی منصوبے کے حوالے سے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی دیرینہ دوست اور بزنس پارٹنر گوری سپراٹ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز ہیں، تاہم شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

تازہ رپورٹس کے مطابق عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ایک منفرد رہائشی منصوبہ تیار کرنا چاہتے ہیں، جہاں ان کے خاندان کے بیشتر افراد ایک ہی عمارت میں رہ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس نامی دو ملحقہ عمارتوں کو ازسرِ نو تعمیر کیا جائے گا۔ عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں کئی اپارٹمنٹس کے مالک ہیں، جبکہ اس منصوبے پر وہ 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی، جس میں خاندان کے مختلف افراد کے لیے الگ الگ منزلیں مختص ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بیٹے جنید خان کے لیے ایک مکمل منزل رکھی جائے گی، جبکہ عامر خان، گوری سپراٹ اور گوری کے بیٹے کے لیے دو منزلیں مخصوص ہوں گی۔

اس منصوبے میں عامر خان اپنی والدہ زینت حسین اور بہنوں نکہت خان اور فرحت خان کے لیے بھی رہائش کا انتظام کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے لیے بھی اسی منصوبے میں ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں