ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا، قیمتوں میں مسلسل اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران میں تازہ حملوں کے بعد سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں صورتحال مزید کشیدہ ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت تقریبا 0.4 فیصد اضافے کے بعد 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 80.02 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری آمدورفت سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر مسلسل دبا دیکھا جا رہا ہے۔اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خلیجی ممالک سے خام تیل کی برآمدات مزید محدود ہوئیں یا آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں رکاوٹ برقرار رہی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے اس خطے میں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے عالمی توانائی کی منڈی، ایندھن کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں